ETV Bharat / state

Ghulam Nabi Azad on Article 370 دفعہ 370 جموں و کشمیر کی ترقی میں رکاوٹ نہیں تھا - غلام نبی آزاد کا دفعہ 370 پر بیان

غلام نبی آزاد نے کہا جب وہ جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ تھے تب ان کے دور اقتدار میں دفعہ 370 کسی بھی تعمیری کام میں رکاوٹ نہیں تھا جب کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ میں چار گھنٹے تک تقریر کی تھی اور اس دوران تعمیر و ترقی کا مکمل خاکہ و اعداد و شمار پورے ملک کے سامنے پیش کئے تھے۔ Article 370 did not obstruct Jammu & Kashmir development

دفعہ 370 جموں و کشمیر کی ترقی میں رکاوٹ نہیں تھا

author img

By

Published : Sep 15, 2022, 6:44 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ و سابق کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ دفعہ 370 جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ نہیں رہا ہے جبکہ دفعہ نافذ رہنے کے باوجود دیگر ریاستوں سے بہتر انداز میں یہاں تعمراتی ترقی درج کی گئی تھی۔ Article 370 did not obstruct Jammu & Kashmir development

دفعہ 370 جموں و کشمیر کی ترقی میں رکاوٹ نہیں تھا

سرینگر میں کارکنان سے ملاقات کرنے کے حاشیے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا جب وہ جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ تھے تب ان کے دور اقتدار میں دفعہ 370 کسی بھی تعمیری کام میں رکاوٹ نہیں تھا جبکہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ میں چار گھنٹے تک تقریر کی تھی اور اس دوران تعمیر و ترقی کا مکمل خاکہ و اعداد و شمار پورے ملک کے سامنے پیش کئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کے منشور میں دفعہ 370 کی بحالی سے متعلق کوئی وعدہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ ایسا کرنا جھوٹ پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی جانب اشارہ کرتے ہوے کہا کہ ان لوگوں نے 70 سالوں میں مختلف نعرے اور ایجنڈہ پیش کیا لیکن کسی بھی ایجنڈے کو پورا نہیں کیا۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی نریندر مودی ہی کراسکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس پارلیمنٹ میں ارکان کی اکثریت ہے لیکن وہ اسکو بحال نہیں کریں گے-

یہ بھی پڑھیں: Azad Holds Convention in Anantnag مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، غلام نبی آزاد

واضح رہے کہ غلام نبی آزاد نے 40 برس اقتدار اور مختلف عہدوں پر فائز رہنے کے بعد کانگریس سے استعفیٰ دے کر اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ آزاد کے ساتھ کانگریس کے سات رہنماؤں نے بھی پارٹی سے استعفیٰ دے کر انکی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بہت جلد نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.