سرینگر: بادامی باغ کنٹونمنٹ میں فوج کی 15کور کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈیوٹی کے دوران جانیں نچھاور کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ’وار میموریل‘ کی گلباری کی گئی۔ Army’s 15 Coprs pays Tribute to slain Soldiersفوج کی 15کور کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے نوجوانوں نے شرکت کی۔
گلباری کی اس تقریب کے موقع پر بریگیڈئر ہربندر سنگھ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقاریب کا انعقاد ملک و وطن کے لیے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے بہادر فوجیوں کے اعزاز میں منعقد کی جاتی ہے۔ Wreath laying Ceremony at BB Cantانہوں نے کہا کہ ’’اب تک 15کور سے وابستہ چار ہزار سے بھی زائد فوجی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔‘‘
مزید پڑھیں: Wreath Laying Ceremony of Police Sub Inspector: مہلوک سب انسپکٹر کو پیش کیا گیا خراج عقیدت