ETV Bharat / state

Mirwaiz Ateequllah Shah Death Anniversary: میر واعظ مولانا عتیق اللہ شاہ کا 59 واں یوم وصال

کشمیر کے بلند پایہ عالم دین، روحانی پیشوا اور انجمن نصرة الاسلام کے سابق صدر میر واعظ کشمیر مولانا عتیق اللہ شاہ کا 59 واں یوم وصال نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ہے۔ Mirwaiz Ateequllah Shah Death Anniversary

anjuman-nusrat-ul-islam-remembers-mirwaiz-ateequllah-shah-ra-on-his59-death-anniversary
میر واعظ مولانا عتیق اللہ شاہ کا 59 واں یوم وصال
author img

By

Published : Jun 24, 2022, 4:37 PM IST

سرینگر: کشمیر کے ایک بلند پایہ عالم دین، روحانی پیشوا اور انجمن نصرة الاسلام کے سابق صدر میر واعظ کشمیر مولانا عتیق اللہ شاہ کا 59 واں یوم وصال نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ہے۔ انجمن نصرة الاسلام کے سربراہ میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی کے سبب انجمن میں کسی بڑی علمی تقریب کا اہتمام ممکن نہیں ہے۔ تاہم ایک مختصر اور خصوصی مجلس میں انجمن کے اساتذہ، عملہ اور طلبہ نے مرحوم میرواعظ عتیق اللہ شاہ صاحب کو انجمن کے تئیں ان کی گراں قدر تعلیمی خدمات اور بیش بہا اصلاحات کو شاندار الفاظ میں یاد کیا۔ Mirwaiz Ateequllah Shah Death Anniversary

بیان میں کہا گیا کہ 1899 میں انجمن کے قیام کے بعد ہی آپ اس اہم ادارے کے جنرل سیکریٹری تعینات کیے گئے اور پھر 1931 میں انجمن کے سابق صدر میرواعظ مولانا احمد اللہ شاہ کے وصال کے بعد انجمن کی صدارت کی ذمہ داری مرحوم کے کندھے پر ڈالی گئی اور تب سے لیکر تا وفات مرحوم میرواعظ نے انجمن کے مقاصد اور اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کرکے انجمن کی تاریخ میں ایک بیش بہا باب کا اضافہ کیا۔

اسی دوران مرحوم میرواعظ کے ہاتھوں اور ان کی کوششوں کے نتیجے میں ہی اسلامیہ کالج سائنس اینڈ کامرس سرینگر کی داغ بیل ڈالی گئی جو حول میں منتقل ہونے سے قبل دو سال تک انجمن کے احاطے میں ہی اپنی تعلیمی سرگرمیاں چلاتا رہا اور مرحوم میر واعظ کالج کے بھی تاحیات صدر رہے۔

مزید پڑھیں:

بیان میں مزید کہا گیا کہ مرحوم میر واعظ نے انتہائی نامساعد حالات میں کشمیری عوام کی دینی و سیاسی رہنمائی کے ساتھ ساتھ معاشرہ کی بہتری اور اصلاح کے لیے زبردست کوششیں کیں اور اپنی درویشانہ صفات اور خداداد صلاحیتوں سے ہر فرد و بشر کو فائدہ پہنچانے میں پیش پیش رہے۔

اس دوران اسلامیہ اورینٹل کالج کے زیر اہتمام قرآن خوانی کی ایک خصوصی مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ، اساتذہ اور عملے نے مرحوم میر واعظ اور دیگر صدور انجمن اور محبین کے لیے ایصال ثواب کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.