امول نے دودھ کا کاروبار کرنے والوں کے مفاد کے لئے بدھ کو یہاں جموں و کشمیر دودھ پروڈیوسرز کوآپریٹو لمیٹڈ (جے کے ایم پی سی ایل) سے امول دودھ کے پاؤچ اور تازہ دودھ کی مصنوعات کا آغاز کیا۔
امول تین قسموں میں تازہ پاؤچ دودھ بیچتا ہے جو ٹونڈ دودھ، معیاری دودھ یا شکتی اور ڈبل ٹونڈ دودھ ہوتا ہے جو عام طور پر 40 روپے فی لیٹر سے شروع ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ امول کپ میں دہی بھی بچتا ہے۔
عامر گپتا، برانچ ہیڈ امول، کشمیر اور لداخ کے مطابق 'کشمیر میں اس دودھ کو 400 خوردہ فروشوں کے ذریعہ فروخت کیا جائے گا اور اسے چشم شاہی میں بھرا جائے گا۔ یہ اعلی معیار کے ساتھ حفظان صحت اور صحت بخش مصنوعات پیش کرے گا اور صارفین کو سستی قیمتوں پر دستیاب ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امول برانڈ کا فائدہ صرف وادی کے ڈیری فارمرز کو ہوگا۔
ڈائریکٹر جے کے ایم پی سی ایل کے نثار احمد بھٹ کا کہنا ہے کہ مرکزی زیر انتظام خطے میں ڈیری ترقیاتی سرگرمیاں انجام دینے اور امول کی مدد سے وادی جے کے ایم پی سی ایل کے دودھ پروڈیوسروں کو بااختیار بنانے کے لئے 2004 میں قائم کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج جے کے ایم پی سی ایل 30000 ڈیری فارمرز سے ایک لاکھ لیٹر روزانہ کی خریداری کرتا ہے اور خطے میں مالی طور پر قابل ڈیری کوآپریٹو کے طور پر ابھرا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کووڈ-19 وباء کے دوران ائمہ و مؤذنین کی امداد کا مطالبہ