ETV Bharat / state

’قیدیوں کے رشتہ داروں کو ملاقات سے نہ روکا جائے‘ - قواعد و ضوابط تشکیل

جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ایڈیشنل سیشنز جج (ٹاڈا اور پوٹا) نے ناظم جیل کو ہدایت دی ہے کہ کووڈ 19 کی آڑ میں قیدیوں کے اقرباء کو ان سے ملاقات کرنے سے نہ روکا جائے۔

’قیدیوں کے رشتہ داروں کو ملاقات سے نہ روکا جائے‘

author img

By

Published : Dec 17, 2020, 7:06 PM IST

ایڈیشنل سیشنز جج نے سنٹرل جیل سرینگر کے ناظم کو ایک مکتوب لکھا ہے جس میں یہ ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی قیدی کے رشتہ دار کو ملاقات سے منع نہیں کیا جائے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پہلے ہی ایک کمیٹی نے جیلوں میں قیدیوں اور ان سے ملاقات کے لئے آنے والے رشتہ داروں کے لیے قواعد و ضوابط تشکیل دے رکھے ہیں جس کی عمل آوری سے ملاقات میں کوئی مضائقہ نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ متعدد قیدیوں کے رشتہ داروں نے انکی عدالت میں ملاقات کے لئے عرضیاں داخل کی ہیں جو غیر ضروری ہیں۔

یہ ہدایت ناظم جیل کے علاوہ تمام ضلعی جیلوں کے حکام کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.