ETV Bharat / state

'رامبن - بانہال شاہراہ کی فور لیننگ میں حائل سبھی رکاوٹیں دور' - بین الاقوامی طرز کی شاہراہ

وادی کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر - جموں شاہراہ کو رامبن - بانہال کے مقام پر شاہراہ کشادہ کرنے میں حائل سبھی رکاوٹیں دور کی جا چکی ہیں۔

’رام بن- بانہال شاہراہ کی فور لیننگ میں حائل سبھی رکاوٹیں دور‘

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 9:01 PM IST

وادی کشمیر کو ملک کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر - جموں قومی شاہراہ پر رامبن - بانہال سیکشن میں فور لیننگ (چار گلیاروں والی سڑک) میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے۔

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر رامبن - بانہال سیکشن میں زائد از 2168 کروڑ روپے کی لاگت والے 36 کلو میٹر اسٹریچ پر فور لیننگ کے لئے کام جاری ہے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس سیکشن میں فور لیننگ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے اور اس کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے حوالے کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر کے فائنانشل کمشنر برائے مال ڈاکٹر پون کوتوال نے کہا کہ قومی شاہراہ کے اس حصے پر فور لیننگ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’یہ قومی شاہراہ بہت ہی اہمیت کی حامل ہے، اس پر رامبن - بانہال سیکشن میں فور لیننگ کے لئے تمام رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے، زمین کو حاصل کیا گیا ہے، جہاں تعمیرات، مکان وغیرہ تھے اس مسئلے کو بھی حل کیا گیا ہے اور ہمارے 132 کے وی لائن کے جو ٹاورس تھے اس معاملے کو بھی ٹھیک کیا گیا ہے اور زمین کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔‘‘

موصوف نے بتایا کہ تقریباً تمام ٹینڈرس جاری کے گئے ہیں۔ اور اس شاہراہ کو بین الاقوامی طرز کی شاہراہ پر تعمیر کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ سری نگر - جموں قومی شاہراہ کو کشادہ بنانے کا کام سال 2011 میں شروع کیا گیا تھا اور پانچ برسوں میں اس کو مکمل کرنے کا ہدف بنایا گیا تھا۔ اس فور لیننگ سے جموں اور سری نگر کے درمیان 50 کلو میٹر کی مسافت کم ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.