ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: گورنر کے مشیر قرنطینہ میں

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر کو حاصل اختیارات عارضی طور مشیر برائے گورنر کے کے شرما کو سونپے گئے۔

گورنر کے مشیر قرنطینہ میں، اختیارات عارضی طور دوسرے مشیر کو منتقل

author img

By

Published : May 27, 2020, 3:37 PM IST

مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے بدھ کو گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر کو حاصل مختلف محکموں کے اختیارات کو عارضی طور مشیر کے کے شرما کو سپرد کیے گئے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر کے سبھی اختیارات فی الحال کے کے شرما کے پاس رہیں گے جب تک مشیر آر آر بھٹناگر کو محکمہ صحت قرنطینہ سے فارغ نہ کر دے۔‘‘

واضح رہے کہ چند روز قبل دہلی سے آئے جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کی بیوی اور بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا جس کے بعد گورنر کے مشیر کو محکمہ صحت کی جانب سے قرنطینہ میں رکھنے کے ہدایت جاری کی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اب تک 1800کے قریب افراد اس وائرس کی چپیٹ میں آ چکے ہیں جبکہ دو درجن سے زیادہ افراد وائرس کی زد میں آکر فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.