ETV Bharat / state

Azad loyalists Return to Congress غلام نبی آزاد کے حامی رہنماؤں کی کانگریس میں واپسی - بھارت جوڈو یاترا

دو ماہ قبل کانگریس پارٹی سے متعدد رہنماؤں نے استعفیٰ دینے کے بعد غلام نبی آزاد کی ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی میں شامل ہوئے تھے تاہم آج آزاد کے اٹھارہ حامی لیڈران کانگریس پارٹی میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں۔ Azad loyalists Return to Congress

غلام نبی آزاد کے حمایتی رہنماؤں کی کانگریس میں دوبارہ شمولیت

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 1:30 PM IST

Updated : Jan 6, 2023, 2:28 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی چھوڑ کر جانے والے تقریبا اٹھارہ لیڈارن کانگریس میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں۔ان لیڈران میں کانگریس کے دلت لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلٰی تارہ چند اور سابق وزیر پیرزادہ سعید، سابق رکن کونسل مظفر پرے، سابق رکن اسمبلی بلوان سنگھ اور جموں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایم کے بھردواج شامل ہیں۔ ان لیڈران نے آج آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر دلی میں کانگریس جنرل سیکرٹری کے سی وینوگوپال سمیت دیگر لیڈران کی موجودگی میں کانگریس میں واپسی کی ہے۔اس تقریب میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول بھی موجود تھے۔ Azad loyalists Return to Congress

غلام نبی آزاد کے حامی رہنماؤں کی کانگریس میں واپسی

تارہ چند اور پیر زادہ محمد سعید نے واپسی کے دوران کہا کہ ان سے بہت بڑی غلطی ہوئی تھی اور وہ کانگریس کے شکر گزار ہے کہ ان کی غلطی کو معاف کردیا گیا اور انہیں پارٹی میں واپس لے لیا گیا۔ پیر زادہ نے کہا کہ اگر صبح کا بھولا شام کو گھر واپس آئے، تو اس سے بھولا نہیں کہتے۔ قابل ذکر ہے کہ ان لیڈران کے ساتھ ان کے کارکنان بھی آزاد کی پارٹی کو الوداع کہہ کر واپس کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ کانگرس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قدم کانگریس کے لئے راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' جموں و کشمیر پہنچے سے قبل پارٹی کے لیے مثبت مانا جارہا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ یہ تمام لیڈران آزاد کے قریبی مانے جاتے تھے اور ان کے سیاسی کیریئر میں آزاد کا اہم کردار رہا ہے۔ Azad loyalists Return to Congress

واضح رہے کہ غلام نبی آزاد نے اگست میں کانگریس سے قریبا پچاس برسوں کے بعد استعفی دیا تھا اور ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی بنائی ۔اس پارٹی میں کانگریس کے بیشتر لیڈارن شامل ہوئے ہیں البتہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے کئی لیڈران و کارکنان اس نئی پارٹی کو الوداع کر رہے ہیں۔کانگریس کے دو سابق لیڈران عبدالرشید ڈار اور چودھری اکرم بھی گزشتہ چند ماہ سے ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی سے دوری بنائی رکھی ہے۔ عبدالرشید ڈار ضلع بارہمولہ کے سوپور اسمبلی حلقے سے دو بار رکن منتخب ہو چکے ہیں جبکہ چودھری اکرم پونچھ کے سرنکوٹ سے دو بار رکن اسمبلی رہے ہیں۔ ان دونوں لیڑران نے کانگریس سے استعفی دے کر آزاد کا ہاتھ تھاما تھا، البتہ اب دوری بنائے رکھے ہوئے ہیں۔ 18 estranged Ghulam Nabi Azad loyalists return to Congress

یہ بھی پڑھیں : Muzaffar Parray Resigns from Azad's Party مظفر پرے ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی سے مستعفی

Last Updated : Jan 6, 2023, 2:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.