ETV Bharat / state

کورونا وائرس: 24 فوجی جوان سمیت 148 تازہ پازٹیو کیسز - کورونا پازٹیو کیسز

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 148 تازہ مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں 24 فوجی جوان، 8 پولیس اہلکار اور 4 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 11:00 PM IST

مرکزی علاقہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے 148 پازٹیو کیسز سامنے آئے ہیں اور اس طرح سے اس یونین ٹریٹری میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6236 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 87 کورونا مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا آج پائے گئے مثبت کیسز میں سے 128 کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے جبکہ 20 کیسز جموں میں پائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 111 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع پلوامہ میں 45 نئے مثبت کیسز پائے گئے ہیں جبکہ سرینگر میں 28، کولگام میں 16، کپواڑہ میں 7، بارہمولہ میں 16، اننت ناگ میں 6، بانڈی پورہ، گاندربل، رامبن اور کٹھوعہ میں بالترتیب پانچ پانچ مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع ڈوڈہ میں 2، ریاسی میں 3 اور سانبہ میں 2 پازٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد
جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد

نوڈل افسر جی ایچ یتو نے بتایا کہ سکمز صورہ 1497 سیمپلز کی جانچ کی گئی جن میں سے 74 پازٹیو کیسز پائے گئے۔

ڈاکٹر ریاض انتو نے بتایا کہ سکمز بمنہ میں 557 سیمپلز کی جانچ کی گئی جن میں سے 8 پازٹیو پائے گئے اور ان میں سے چھ کا تعلق سرینگر سے ہے جبکہ 2 بڈگام کے رہنے والے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 111 کورونا مریض صحتیاب ہوئے اور انہیں ڈسچارج کیا گیا، جن میں سے 60 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 51 کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس یونین ٹریٹری میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد 6236 جن میں سے 2594 سرگرم کیسز ہیں اور 3642 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ 87 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.