جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 1235 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 66,261 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 736 خطہ جموں سے ہیں اور 499 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں 18 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 7 جموں سے ہیں اور 11 کشمیر وادی سے ہیں۔
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 210 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جبکہ ضلع بارہمولہ میں 30، پلوامہ میں 62، بڈگام میں 59، اننت ناگ میں 28، بانڈی پورہ میں 36، کپواڑہ میں 22، کولگام میں 12، گاندربل میں 21، شوپیاں میں 19، جموں میں 253، راجوری میں 68، کھٹوعہ میں 41، ادھمپور میں 64، سانبہ میں 52، رامبن میں 35، ڈوڈہ میں 98، پونچھ میں 73، ریاسی میں 15 اور کشتواڑ میں 37 پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 1619 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 880 جموں خطے سے ہیں اور 739 کشمیر وادی سے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ 'سنوائی تو ہوتی ہے لیکن ازالہ نہیں ہوتا'
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 66,261 پازیٹیو کیسز میں سے 21,485 کیسز فعال ہیں جبکہ 43,734 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1042 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 253 جموں سے ہیں اور 789 کشمیر وادی سے ہیں۔
ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ضلع میں اب تک 13،409 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 2023 فعال ہیں جبکہ 11،114 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ ضلع بارہمولہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 3953 ہے۔