شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 10 برس کے بچے کی طبیعت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور جلد ہی ہسپتال سے چھٹی ملنے کے امکانات ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق سرینگر کا رہنے والا یہ کمسن بچہ چند روز قبل تبلیغی جماعت کے رکن کے ساتھ مقامی مسجد میں رابطے میں آنے کے بعد کورونا وائرس کا شکار بنا تھا تب سے یہ ہسپتال کے علیحدہ وارڈ میں زیر علاج ہے۔
ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'پیر کے روز بچے کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لے جائیں گے۔ ہمیں اُمید ہیں کی اس کا ٹیسٹ منفی ثابت ہوگا۔ جس کے بعد بچے کو 14 دن قرنطینہ میں رکھنے کے بعد ہسپتال سے جانے کی اجازت دی جائے گی۔'
ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ 'کمسن عمر کے باوجود بھی بچے کا حوصلہ اور صبر قابل تقدلید ہے۔'
واضح رہے کہ گزشتہ روز سرینگر کے شہر خاص علاقے میں ایک اور مثبت معاملہ سامنے آیا تھا۔ کورونا وائرس کا یہ شکار بھی تبلیغی جماعت کے رکن کے ساتھ رابطے میں تھا۔ انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے تحت اس بچے کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ علاق کی ڈسپنسری کے ملازمین کو بھی قرنطینہ میں رکھا ہے۔