ETV Bharat / state

Militant Associate Arrested پولیس کا شوپیاں میں دو عسکریت پسند معاونین کی گرفتاری کا دعویٰ - شوپیاں میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

سکیورٹی فورسز نے شوپیاں میں دو عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار معاونین کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور آئی ای ڈی برآمد ہوا ہے۔

two-militant-associates-with-arms-and-ammunition-arrested-in-shopian
پولیس کا شوپیاں میں دو عسکریت پسند معاونین کی گرفتاری کا دعویٰ
author img

By

Published : May 9, 2023, 9:14 PM IST

شوپیاں: جموں وکشمیر پولیس نے شوپیاں میں دو عسکریت پسند معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود اور آئی ای ڈی سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 44 آر آر ،14 بٹالین سی آر پی ایف اور شوپیاں پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹینٹ مدد گاروں کو حراست میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی شناخت شاہد احمد لون ولد عبدالرشید لون ساکن چھوٹی پورہ شوپیاں اور وسیم احمد گنائی ولد عبدالحمید گنائی ساکن بہوری ہالن شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔

موصوف ترجمان کے مطابق ملیٹینٹ معاونین کے قبضے سے ایک پستول ، ایک پستول میگزین، چار گولیوں کے راؤنڈ، ایک سلانسر ، ایک آئی ای ڈی، ریمورٹ کنٹرول ، دو بیٹری اور ایک خالی میگزین برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو مئی کو شوپیاں پولیس نے تنویر احمد وانی نامی ملیٹینٹ معاون کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایک اے کے رائفل، ایک میگزین، دس گولیوں کے راؤنڈ برآمد کرکے ضبط کئے تھے۔

مزید پڑھیں: Militant Associate Arrested شوپیاں میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند معاون گرفتار، پولیس

واضح رہے کہ شوپیاں میں سیکوریٹی اہلکاروں نے ایک عسکریت پسند معاون کے انکشاف پر ایک کمین گاہ سے ہتھیار و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے دوران شب ضلع شوپیاں کے چھوٹی پورہ علاقے میں ایک عسکریت پسند معاون شاہد احمد لون جو پہلے ہی زیرحراست میں ہیں کے انکشاف پر چھوٹی پورہ علاقے میں ایک تلاشی آپریشن چلایا۔ اس دوران فوررسز اہلکاروں نے ایک کمین گاہ سے ایک پستول ، ایک پستول میگزین ، چار راؤنڈ اور دیگر قابل اعتراض چیزیں ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.