ETV Bharat / state

Snow Clearance Started on Mughal Road: تاریخی مغل روڑ پر برف ہٹانے کا کام جاری

گزشتہ برس اپریل جبکہ امسال مارچ میں ہی مغل روڑ پر برف ہٹانے کا کام شروع Snow Clearance Started on Mughal Roadکیا گیا ہے۔

Snow Clearance Started on Mughal Road: تاریخی مغل روڑ پر برف ہٹانے کا کام جاری
Snow Clearance Started on Mughal Road: تاریخی مغل روڑ پر برف ہٹانے کا کام جاری
author img

By

Published : Mar 11, 2022, 7:06 PM IST

پونچھ اور راجوری اضلاع کو وادی کشمیر سے جوڑنے والی 84 کلومیٹر طویل تاریخی مغل شاہراہ پر جمعہ کو برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔Snow Clearance Started on Mughal Road شاہراہ پر ضلع شوپیاں کے ہیر پورہ علاقے میں 3 فٹ برف جمع ہے جبکہ دبجن میں 6 اور پیر کی گلی میں 7 فٹ برف جمع ہے۔

تاریخی مغل روڑ پر برف ہٹانے کا کام شروع

تاریخی مغل روڈ کو گذشتہ سال دسمبر مہینے میں شدید برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ جمعہ کو شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ شوپیان سے پیر کی گلی تک اپریل ماہ میں برف ہٹانے کا مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سڑک کی مکمل بحالی کا انحصار موسم کی صورتحال پر منحصر ہے، انکے مطابق شاہراہ پر متعدد مقامات پر کئی فٹ برف جمع ہے۔

مقامی باشندوں نے مغل شاہراہ پر برف ہٹانے کے عمل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس سے قبل اپریل ماہ میں شاہرہاہ کی بحالی کا کام شروع کیا جاتا تھا تاہم رواں برس مارچ کے مہینے میں ہی برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا۔ اس سے نہ صرف تجارتی بلکہ سیاحتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔‘‘

مزید پڑھیں:

Mughal Road Closed After Fresh Snowfall: برفباری کے بعد تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل

قابل ذکر ہے کہ سرینگر - جموں قومی شاہراہ کے علاوہ مغل شاہراہ وادی کشمیر کو صوبہ جموں سے جوڑنے والی اہم اور متبادل شاہراہ ہے۔ وہیں مگال شاہراہ سیاحتی اعتبار سے بھی کافی اہمیت کی حامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.