ETV Bharat / state

Protest Against GD Commission شوپیاں میں جی ڈی کمیشن سفارشات کے خلاف احتجاج جاری - جی ڈی کمیشن سفارشات کو واپس لیے جانے کا مطالبہ

شمالی اور وسطی کشمیر کے بعد گجر بکروال طبقہ سے وابستہ افراد نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں احتجاج کرتے ہوئے جی ڈی کمیشن سفارشات کو واپس لیے جانے کا مطالبہ کیا۔ Protest Against GD Commission in Shopian

شوپیاں میں جی ڈی کمیشن سفارشات کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 6:07 PM IST

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھی گجر بکروال طبقے سے وابستہ لوگوں نے جی ڈی کمیشن سفارشات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی جلوس میں شامل گجر طبقے سے وابستہ افراد ’’جی ڈی کمیشن رول بیک‘‘ اور ’’گجروں کے ساتھ ناانصافی بند کرو‘‘ کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ یہ جلوس قصبہ شوپیاں کے بٹہ پورہ علاقے سے بر آمد کیا گیا جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔ Shopian Protest Against GD Commission

شوپیاں میں جی ڈی کمیشن سفارشات کے خلاف احتجاج

جلوس میں شامل گجر طبقہ سے وابستہ افراد نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت نے یہ فیصلہ بند کمرے میں لیا ہے۔‘‘ احتجاجیوں نے جی ڈی کمیشن سفارشات کو فوری طور واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کمیشن ممبران کو زمینی سطح کا معائنہ کرنے کے بعد ہی سفارشات منظور کرنے کا مشورہ دیا۔ Protest Against GD Commission Recommendations in Shopian

احتجاجیوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ایس ٹی میں اعلیٰ درجے کی ذات بشمول سید، وَرما، گپتا اور شرما وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے جو گجر بکروال سمیت دیگر قبائلی لوگوں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔‘‘ احتجاجیوں نے پہاڑی افراد کو ایس ٹی کا درجہ دیے جانے کی بھی سخت مخالفت کی۔ Gujjar Bakerwals protest against GD Commission

مزید پڑھیں: Protest Against GD Commission: گاندربل میں جی ڈی کمیشن کی سفارشات کے خلاف احتجاج

واضح رہے کہ گجر بکروال طبقہ سے وابستہ افراد گزشتہ کئی روز سے جی ڈی کمیشن کی سفارشات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ قبل ازیں شمالی کشمیر کے کپوارہ، ہندوارہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ اور وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے بعد اب گجر بکروال طبقہ سے وابستہ افراد جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں احتجاج کرکے جی ڈی کمیشن سفارشات کو واپس لیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Shopain News
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.