تفصیلات کے مطابق شوپیان ضلع کے کرالچک زینہ پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی جس کی سی آر پی ایف اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی. اس دوران ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوا ہے۔سی آر پی ایف اہلکاروں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
آج صبح شوپیان ضلع کے کرالچک زینہ پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں نے 178 بٹالین سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے ایک ڈی آر پی ایف اہلکار جسکی شناخت اجے کمار کے بطور ہوئی ہے زخمی ہوگیا اور اسے علاج معالجہ کے لیے نزدیکی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے بی جے پی سرپنچ اور ان کی اہلیہ ہلاک
حملہ کے فوراً بعد فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کرالچک اور اسکے ملحقہ علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے اور حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں