جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں 'کلا اتسو 2020 ' مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں ضلع کے طلباء نے موسیقی، اور دیگر فن کا مظاہرہ کیا۔
وہیں چیف ایجوکیشن آفیسر محمد مشتاق نے بحیثیت مہمانِ خصوصی مقابلے میں شرکت کی۔
طلبا کے اندر چھپے مختلف قسم کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں منظر عام پر لانے کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ نے محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مقابلے کا نام کلا اتسو کا نام دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں چیف ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے ایک بین ضلعی مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔
یہ مقابلہ گورنمنٹ ہائی اسکول میں منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے میں ضلع کے مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے تقریباً ساٹھ طلبا نے حصہ لے کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جن میں سے چار بچوں کو جج صاحبان نے ان کے فن کی بنیاد پر چن لیا گیا۔
جو اب آگے جا کر کشمیر کے صوبائی سطح کے مقا بلے میں حصہ لیں گے۔
اس مقابلے میں چیف ایجوکیشن آفیسر شوپیان محمد مشتاق نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس مقابلے کی نظامت زونل کلچرل کارڈی نیٹر نذیر احمد نے انجام دی۔
اس پورے مقابلے کی نگرانی ڈسٹرکٹ کلچرل کارڈی نیٹر شوپیان خورشید نے سرو شکشا ابھیان سے وابسطہ سجاد احمد کے ساتھ مل کر کی۔
اس موقع پر ہیڈماسٹر ملک مشتاق اور محمد اشرف وانی بھی موجود تھے۔
ذرائع ابلاغ کے نمائدوں سے بات کرتے ہوئے چیف ایجوکیشن آفیسر شوپیان نے کہا کہ 'ہمارا مقصد طلبا کے اندر چھپی ہوئی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں منظر عام پر لانا ہے۔'