شوپیاں: اتوار اور پیر کی درمیانی شب فارسٹ پروٹیکشن فورس کی ایک ناکہ ٹیم نے سبز سونے کی ایک سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ محکمہ نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر غیر قانونی عمارتی لکڑی کو لے گابرپوہ سے کیگام جا رہی ایک گاڑی کو ضبط کر لیا۔ Illicit Timber seized in Shopian عہدیداروں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد انہوں نے ایک منی ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK13A-1840 کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران سمگلروں نے محکمہ کے ایک ملازم کو ٹکر مار کر اسے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
فاریسٹ پروٹیکشن فورس کے عہدیداروں نے بتایا کہ گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کی کئی مکعب فٹ عمارتی لکڑی کو ضبط کر لیا گیا۔ Green gold Smuggling in Shopian انہوں نے کہا کہ 'اسمگلر محکمہ کے ایک اہلکار کو زخمی کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم گاڑی سمیت لاکھوں روپے مالیت کی عمارتی لکڑی کو ضبط کر لیا گیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے نزدیکی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرکے اسمگلروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔