ETV Bharat / state

شوپیان انکاؤنٹر: تلاشی آپریشن کے 38 گھنٹے مکمل، ایک عسکریت پسند ہلاک

فورسز نے دو رہائشی مکانات کو بارود اور پیٹرول لگا کر نذر آتش کیا۔ فورس کو ابھی تک صرف ایک عسکریت پسند کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

house set fire
مکانات نظر آتش
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 4:18 PM IST

Updated : Mar 14, 2021, 9:24 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے راولپورہ علاقے میں میں گزشتہ رات شروع ہوئے انکاؤنٹر میں ابھی تک ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا ہے جبکہ پولیس اور مظاہرین کے بیچ جھڑپوں میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں ایک نوجوان کی آنکھوں میں پیلٹ لگے ہیں اور اسے علاجِ معالجہ کے لیے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔

مکانات نظر آتش
تفصیلات کے مطابق فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کی الصبح قریب چھ بجے راولپورہ گاؤں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر علاقے میں تلاشی آپریشن شروع شروع کیا۔ گزشتہ رات تلاشی آپریشن کے دوران جوں ہی فورسز اہلکار ایک مشقوق جگہ کی طرف بڑھنے لگے تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جسکے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوا۔اگلی صبح قریب 4 بجے تک وقفہ وقفہ سے جاری گولیوں کے تبادلہ میں ایک عسکریت پسند اس وقت ہلاک ہوا جب وہ ایک رہائشی مکان سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم اتوار کی صبح چار بجے سے یہ خبر تحریر کرنے تک علاقے میں کوئ فائرنگ نہیں ہوئی۔

مقامی لوگوں کے مطابق فورسز اہلکاروں نے گزشتہ 38 گھنٹے سے علاقے کو محاصرے میں لیکر رکھا ہے۔فورسز اور عسکریت پسندوں کے فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت جہانگیر احمد وانی ولد محمد عبداللہ وانی ساکنہ نارہ پورہ شوپیان کے بطور ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق فورسز اہلکاروں کو علاقے میں مزید عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا خدشہ ہے اور آج دن کے قریب 12 بجے فورسز اہلکاروں نے تین رہائشی مکانوں میں آگ لگا دی جس کی وجہ تینوں مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو کر رہ گئے اور کروڑوں روپے مالیت کو نقصان پہنچا۔

جائے تصادم دن بھر نوجوانوں اور سکیورٹی فورسز اہلکاروں کے درمیان کئی گھنٹوں تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا فورسز اہلکاروں نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے پیلٹ اور آنسوں گیس کے گولے داغے جس کی وجہ سے کئی افراد کو چونٹیں آئیں جن میں ایک نوجوان عارف احمد آنکھوں میں پیلٹ لگنے سے زخمی ہوا اور اسے سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہوا جسے علاج کے لیے شوپیان اسپتال لایا گیا۔

یہ خبر تحریر کرنے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا اور یہ آپریشن تیسرے دن میں داخل ہونے والا ہے۔ ادھر ضلع شوپیان میں انکاؤنٹر شروع ہونے کے ساتھ ہی موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بند کر دیا گیا ہے، جو ابھی بھی دوسرے روز بدستور بند ہے۔

پولیس نے مارے گئے عسکریت پسند کی شناخت جہانگیر احمد وانی ولد محمد عبداللہ وانی ساکنہ نارہ پورہ شوپیان کے بطور کی ہے پولیس کے مطابق جہانگیر نے ایک ستمبر 2020 کو عسکریت پسندوں کا راستہ اختیار کیا تھا اور وہ عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک تھا۔

ادھر میڈیکل سپرڈنٹ ضلع اسپتال شوپیان محمد اسماعیل نے بتایا کہ ضلع اسپتال شوپیان میں پولیس اہلکار سمیت تین زخمیوں کو لایا گیا جن میں آنکھوں میں پیلٹ لگنے سے ایک نوجوان کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Last Updated : Mar 14, 2021, 9:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.