ETV Bharat / state

BJP Leader Javaid Ahmad Qadri Visits Shopian بی جے پی لیڈر جاوید قادری کا شوپیان کے متعدد علاقوں کا دورہ - شوپیاں نیوز

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر جاوید قادری نے پارٹی کارکنان سمیت ضلع شوپیان کے متعدد علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ Bjp Leader Visits Many Areas of Shopain

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 9, 2023, 11:01 AM IST

بی جے پی لیڈر جاوید قادری کا شوپیان کے متعدد علاقوں کا دورہ

شوپیاں: جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں و کارکنان نے کیلر علاقے کے چوون، دونارو، مست پورہ، گلاب ٹینگ وغیرہ کا دورہ کیا اور اس دورے کے دوران بنیادی سہولیات کا فقدان اور لوگوں کو پیش آرہے طرح طرح کے مشکلات کا جائزہ لیا۔ اس دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر جاوید قادری نے کہا کہ 'روایتی سیاست دانوں نے ان پہاڑی و دور دراز علاقوں کو نظر انداز کر رکھا ہے۔' انہوں نے لوگوں کے ساتھ وعدہ کیا کہ آنے والے وقت میں ان چیزوں کو انتظامیہ کی نوٹس میں جلد لایا جائے گا اور ان علاقوں کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ Bjp leader visits many areas of Shopain

جاوید قادری نے مزید بتایا کہ جب سے مرکز میں بی جے پی کی سرکار بنی ہے تب سے ان علاقوں کو جانے والی سڑکوں کو کافی حد تک بہتر بنایا گیا ہے ساتھ ہی ان دور دراز علاقوں میں پانی و بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ جاوید قادری نے لوگوں کو بتایا کہ ،بے روزگاری کا خاتمہ کرنے کے لیے لوگوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم زمینی سطح پر لوگوں کے ساتھ کام کررہے ہیں اور لوگ اب بیدار ہو رہے ہے ان کو اب پتا ہے کہ ہمیں کس پارٹی کا ساتھ دینا ہے اور کس طرح سے ہمیں ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانا ہے۔ Bjp leader visits many areas of Shopain

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ضلع شوپیاں کے کیلر علاقے سمیت متعدد علاقوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وادی کے سبھی اضلاع میں آئے روز بی جے پی کے کارکنان کی میٹنگوں کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ضلع شوپیاں جو سب سے زیادہ حساس ضلع قرار دیا جاتا ہے یہاں پر بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کارکنان کے اجلاس ہوتے رہتے ہیں اور کیلر علاقے میں اسی طرح کے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔ بھارتی جنتا پارٹی کے ضلع ترجمان شوپیاں اور اننت ناگ ضلع کے انچارج جاوید قادری کی قیادت میں بی جے پی کے کئی کارکنان اور سینئر لیڈران نے کیلر علاقے میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کیا تھا اور لوگوں کو بی جے پی میں جوڑنے کی بات کہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : BJP Programme in Shopian شوپیان میں بی جے پی کی طرف سے یک روزہ پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.