ETV Bharat / state

'ڈی ڈی سی انتخابات میں دھاندلی کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کا استعمال'

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ 'سکیورٹی فورسز نے شوپیاں ضلع کے متربوگ علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور وہاں کے لوگوں کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا جارہا۔'

'ڈی ڈی سی انتخابات میں دھندلی کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کا استعمال'

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 12:46 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے آج دعویٰ کیا ہے کہ شوپیان میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کئے جارہے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کا پانچواں مرحلہ صبح سات بجے سے جاری ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ 'سکیورٹی فورسز نے شوپیاں ضلع کے متربوگ علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور وہاں کے لوگوں کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا جارہا۔'

ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں عسکریت پسند موجود ہیں۔ اسی لیے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'یہ کارروائی ایک مقصود پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی جا رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.