ETV Bharat / state

شوپیاں: دفعہ 144 کی خلاف ورزی، متعدد دکانیں سیل - people are opening their shops

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر انتظامیہ نے متعدد دکانیں سیل کی ہے۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی متعدد دکانیں سیل
دفعہ 144 کی خلاف ورزی متعدد دکانیں سیل
author img

By

Published : Mar 24, 2020, 10:55 PM IST

کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے وادی کشمیر کے سبھی اضلاع میں اعلانات کے ذریعے لوگوں سے تلقین کی جارہی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلے اور غیر ضروری بھیڈ کرنے سے بھی اجتناب کریں۔

تجارتی مراکز اور دکانوں کو بھی بند رکھنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ حکومتی ہدایات کے باوجود جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں متعدد مقامات پر شہریوں نے دکانیں کھولی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیم جس کی صدارت تحصیل دار زینہ پورہ فدا محمد بٹ کر رہےتھے نے کارروائی کی اور 25 دکانوں کو سیل کر دیا۔

تحصیل دار فدا محمد بٹ نے ای ٹی وی بھارت کو بتانا کہ ہم بار بار لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کے لیے کہ رہے ہیں اور تاجروں، دکانداروں پر زور دیتے رہے ہیں کہ وہ اپنے کاروبار کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بند کریں۔ تاہم حکومتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والے آٹھ گاؤں جن میں وچی،میلہورہ، اگلر، سفہنگری، زینہ پورہ، بابہپورہ، ریبن اور ریشی پورہ شامل ہیں۔ 25 دکانوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا جنہیں سیل کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.