ETV Bharat / state

Drug Peddlers Resort to Aerial Firing: فائرنگ کرنے والے ’منشیات فروش‘ گرفتار

ضلع سانبہ کے سرحدی علاقہ میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ منشیات کی اسمگلنگ کا معلوم ہوتا ہے تاہم اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے۔ Drug Peddlers Resort to Aerial Firing in Samba, Arrested

فائرنگ کرنے والے ’منشیات فروش‘ گرفتار
فائرنگ کرنے والے ’منشیات فروش‘ گرفتار
author img

By

Published : Jun 12, 2023, 3:55 PM IST

جموں (جموں و کشمیر) : صوبہ جموں کے ضلع سانبہ میں سرحدی علاقہ رام گڑھ کے رنگور کیمپ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب تین نوجوانوں نے مبینہ طور فائرنگ کی جس میں دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ فائرنگ کرنے والے گروپ کا ایک نوجوان بھی زخمی ہوا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا یہ معاملہ منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق ہے۔ یہ فائرنگ منشیات کی خرید و فروخت میں رقم کے لین دین کے حوالے سے ہوئی ہے۔ حملہ آور یو ٹٰ چندی گڑھ کی رجسٹریشن والی انووا گاڑی میں آئے تھے اور پولیس نے تینوں حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی نوجوانوں نے فائرنگ کرنے والے گروہ میں سے ایک کا زد وکوب کیا۔ تینوں افراد ریاست پنجاب کے رہائشی ہیں۔

فائرنگ میں زخمی ہونے والے دو نوجوانوں کی شناخت 23 سالہ سنیل کمار ولد امرناتھ، 25 سالہ سنیل کمار ولد بھگوان داس شامل ہیں، دونوں رام گڑھ کے رہنے والے ہیں۔ اس حملے کے بعد گاؤں کے نوجوانوں نے تین حملہ آوروں میں سے ایک کو پکڑ کر اسے مار مار کر زخمی کر دیا۔ اس کی شناخت تیس سالہ سنیل کمار ولد سرجیت سنگھ ساکنہ گرو نانک پورہ، امرتسر کے طور پر کی گئی ہے۔

دوسری جانب علاقے کے باشندوں کا کہنا ہے کہ ان کے گاؤں کا ایک نوجوان گورو کچھ دنوں سے لاپتہ ہے اور گاؤں کے نوجوان رات کو اس کی تلاش میں نکلے تھے۔ اس دوران لوگوں نے رام گڑھ میں چندی گڑھ رجسٹرڈ گاڑی دیکھی اور گاڑی میں سوار نوجوانوں سے علاقے میں آنے کے بارے میں دریافت کیا۔

اس پر کار میں سوار تین نوجوانوں نے فائرنگ کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور گاؤں والوں کے ہاتھوں پکڑے گئے نوجوان کو اپنی حراست میں لیکر علاج کے لیے جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں: Mortar Shell Recovered in Kupwara کپواڑہ کے بھٹہ پورہ میں مارٹر شیل برآمد

پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سبھی ناکوں کو الرٹ کر دیا اور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے والے دو دیگر نوجوانوں کو بھی پکڑ لیا گیا۔ کیس کی ابتدائی معلومات فراہم کرتے ہوئے ایس ایس پی سانبہ بینم توش کا کہنا تھا کہ ’’معاملہ منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق لگتا ہے، گرفتار نوجوانوں سے پوچھ گچھ کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔‘‘ دریں اثنا، پیر کی صبح گاؤں کے لوگ اس واقعہ کے خلاف احتجاج میں جمع ہوئے اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.