سپورٹس کلب ریاسی نے ریاسی پریمیئر لیگ کے نام سے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا جو دو مارچ کو اختتام پذیر ہوا۔
ایم سی سی ریاسی نے پریزیڈنٹ الیون سُندربنی کے خلاف 57 رن سے شاندار جیت حاصل کی۔
ملک کرکٹ کلب کے بلے باز اکشے سانی نے 42 گیندوں میں 70 رنز بنائے اور اروند ورما کو اُن کی مجموعی کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اکشے سانی مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین بلے باز قرار دیا گیا۔ سپورٹس کلب ریاسی نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت مہجور ملک کو ایوارڈ سے نوازا۔