ریاسی: صوبہ جموں کے ضلع ریاسی میں جموں و کشمیر پولیس نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مہور علاقے میں غیر قانونی کان کنی کے استعمال میں لائی جا رہی دو گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔ Illegal Excavation in reasi Police seized two Tippersغیر قانونی کان کنی کے خلاف کی گئی خصوصی کارروائی میں ایس ایس پی ریاسی امیت گپتا سمیت ایس ڈی پی او مہور چبیل سنگھ کے علاوہ دیگر پولیس افسران شامل تھے۔
ریاسی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے غیر قانونی کان کنی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ Mahoor Reasi Illegal Excavation
یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ مال، مائننگ اینڈ جیالوجی اور ضلع پولیس نے مشترکہ طور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سب ڈویژن مہور اور چسانہ کا اچانک معائنہ کرکے غیر قانونی طور کان کنی میں استعمال میں لائی جا رہی گاڑیوں، جے سی بی کو ضبط کر لیا۔ Illegal Excavation in Reasi Several Vehicles seized حکام نے بتایا کہ غیر قانونی کان کنی سے متعلق موصول ہوئی خفیہ اطلاع کے بعد چھاپہ مارا گیا۔
مزید پڑھیں: Illegal Soil Excavation in Budgam: مٹی کھدائی میں بڈگام کے مختلف علاقے کھنڈرات میں تبدیل