ریاسی: جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع کے ایک دور افتادہ گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے ایک شخص اور اس کا بیٹا ہلاک ہو گئے Father-Son Uuo Dies in Reasi Landslide۔ محمد شفیع 65 ولد محمد موسیٰ اور اس کا بیٹا 30 عبدالرشید تھیلو-کلاد گاؤں ضلع ریاسی کے رہنے والے تھے۔ معلومات کے مطابق باپ بیٹا اور ان کا ایک اور رشتہ دار محمد شریف جنگل کے علاقے میں لکڑیاں لینے کے لیے گیا ہوا تھا۔ بھی آچانک وہ لوگ لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئے۔
باپ نے تو موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ بیٹا مقامی میڈیکل سنٹر میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آخری سانسیں لیں۔ اس حادثے میں ایک گائے کی بھی موت ہوئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے وقت وہاں ایک اور نوجوان بھی موجود تھا، جس نے درخت کی آڑ لے کر خود کو بچایا۔ تاہم وہاں موجود باپ بیٹا اور گائے ملبے اور پتھروں کی زد میں آکر گہری کھائی میں جا گرے۔
اس حادثے میں محمد شفیع کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کا بیٹا عبدالرشید جو کہ شدید زخمی تھا سانسیں لے رہا تھا۔ گاؤں والوں نے بڑی جد جہد کے بعد زخمی بیٹے اور لاش کو کھائی سے نکال کر مقامی طبی مرکز پہنچایا۔ جہاں عبدالرشید بھی دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ مقامی پنچایت کی رضامندی سے دونوں باپ بیٹے کی لاشیں بغیر پوسٹ مارٹم کے حوالے کر دی گئیں۔
دھرمڈی کے ایس ڈی ایم طارق عزیز نے بتایا کہ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایک ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا، زخمیوں کو مقامی طبی مرکز لے جایا گیا۔
مزید پڑھیں: