جموں: جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے بنگارا گاؤں میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں تین افراد از جان جبکہ دو شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی رام بن نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امدادی ٹیموں کو جائے وقوع کی اور روانہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام کو ضلع رام بن کے بنگارا گاؤں میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب عارضی ہٹوں میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً آس پاس کی مزید کئی ہٹوں کو اپنی زد میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے گر چہ فوری طورپر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آتشزدگی کے اس ہولناک واقعے میں ماں اور اس کی دو بیٹیاں جھلس جانے سے برسر موقع ہی جاں بحق ہوگئیں جب کہ مزید دو کی حالت بھی ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ دو ایمبولنسوں کے ذریعے زخمیوں کو پبلک ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: Fire In Dal Gate Srinagar جھیل ڈل میں آتشزدگی کی واردات، دو رہائشی ڈھانچے تباہ
Bear Attack In Kashmir لولاب اور کولگام میں ریچھ کے حملے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی
دریں اثنا ایس ایس پی رام بن مہتا شرما نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ رام بن کے دور دراز علاقے بنگارا میں عارضی ہٹوں میں آگ نمودار ہونے کی وجہ سے تین افراد از جان جب کہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ انہوں نے متوفین کی شناخت نجمہ بیگم زوجہ ابراہیم ، دو سالہ اقرا بانو زوجہ ابراہیم اور چھ سالہ عاصمہ بانو زوجہ ابراہیم کے بطور کی۔ زخمیوں کی پہچان ابراہیم ولد بوبیا اور مرزا بیگم زوجہ نورانی کے بطور کی گئی ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آگ بجھانے کی کارروائی جاری تھی۔
یو این آئی