ETV Bharat / state

بجلی کے کھمبھے درست نہ ہونے سے مقامی ناراض

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک تو علاقہ راجگڑھ کے کمیت میں بجلی کی غیر علانیہ کٹوتی سے عوام پریشان ہے اور اس کے ساتھ ہی محکمہ کی جانب سے بجلی کے کھمبے سبز درخت سے بنائے گئے ہیں۔

بجلی کے کھمبھے درت نہ ہونے سے مقامی ناراض

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 7:30 PM IST

ضلع رامبن کے دوردراز علاقہ راجگڑھ کمیت پنچائت کے لوگ ضلع انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی ڈی سے ناراض ہیں۔ ان کی ناراضگی اس بات کو لے کر ہے کہ بجلی کی ترسیلی لائینیں سبز درختوں سے لٹکی ہوئی ہیں۔

بجلی کے کھمبھے درت نہ ہونے سے مقامی ناراض

گاؤں کی مشکلات کے بارے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک تو علاقہ راجگڑھ کے کمیت میں بجلی کی غیر علانیہ کٹوتی سے عوام پریشان ہے اور اس کے ساتھ ہی محکمہ پی ڈی ڈی کی طرف سے بجلی کے کھمبے سبز درخت کے بنائے گئے ہیں۔ وہاں سے ہی علاقہ کو روشنی فراہم کرنے والی ترسیلی لائنیں لٹکی ہوئی ہیں، جو کسی بھی وقت بڑے نقصان کی وجہ بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رامبن: دیہی باشندوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خلاف مظاہرہ کیا

ایک مقامی نے بتایا کہ اگرچہ محکمہ نے کئی جگہوں پر کھمبے نصب کیے ہیں لیکن وہاں غیر معیاری مواد استعمال میں لایا گیا ہے۔ گزشتہ دو برسوں سے محکمہ نے مزدوروں کی اُجرت نہیں ادا کی ہے۔ علاقہ میں برقی رو کبھی کبھار ہی علاقہ کو روشن کرتی ہے۔ لیکن بد قسمتی سے صارفین سے دو گنا کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔ جس وجہ سے غریب عوام میں محکمہ کے تئیں کافی ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر محکمہ کی طرف سے علاقہ میں تارپول نصب نہ کیے گئے تو لوگوں کو مجبوراً سڑکوں پر اُترنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.