جموں سرینگر قومی شاہراہ کے بانہال کے درشن پورن مقام پر گیس سلنڈر سے بھرا ٹرک پلٹ گیا۔ حادثہ سے ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ ڈرائیور کو علاج کے لیے ضلع اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ وہیں، پولیس نے کیس درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔