ETV Bharat / state

رامبن: سڑک حادثے میں تین زخمی - سڑک سے لڑھک

زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دھرمکنڈ تھانہ پولیس نے متعلقہ دفاعات کے تحت معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

accident
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Jan 28, 2021, 9:38 AM IST

جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں ایک سڑک حادثہ میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

سڑک حادثہ

پولیس ذرائع کے مطابق بیلورو زیر نمبری (جے کے 02 اے اے 3754) رامبن سے سنگلدان جا رہی تھی کہ اچانک دھرمکنڈ کے مقام پر سڑک سے لڑھک کر 300 فٹ گہرے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجہ میں اس پر سوار تین لوگ شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بچاؤ مہم شروع کر کے زخمیوں کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا۔ زخمیوں کی شناخت محمد وسیم (28) ولد خورشید احمد، ابرار احمد (35) ولد محمد شفیع نصیر احمد (26) ولد محمد اسلم ساکنان چندرکورٹ تحصیل و ضلع رامبن کے بطور ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے جہلم میں گاڑی گرنے سے دو زخمی

ان میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دھرمکنڈ تھانہ پولیس متعلقہ دفاعات کے تحت معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.