ETV Bharat / state

سرینگر انکاؤنٹر: عامر ماگرے عسکریت پسند نہیں تھا، خاندان کا دعویٰ

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 2:26 AM IST

Updated : Nov 17, 2021, 7:59 AM IST

جموں و کشمیر میں سرینگر کے حیدرپورہ انکاؤںٹر کے دوران ہلاک ہوئے ضلع رامبن کے عامر ماگرے کے والد عبدالطیف نے کہا کہ ان کا بیٹا مزدوری کرنے کے لئے حیدرپورہ گیا تھا، وہ ملی ٹینٹ نہیں تھا، اس ہلاک کردیا گیا ہے، لاش گھر والوں کے سپرد کیا جائے۔

Son of a laborer killed in Haiderpura encounter: Father

رامبن: وادی کشمیر کے حیدر پورہ میں ہوئے انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوئے تین عام شہریوں میں سے ایک کا تعلق پہاڑی ضلع رام بن کے پسماندہ علاقہ گول سے ہے۔ جس کی شناخت عامر ماگرے ولد عبدالطیف ملک کے طورپر ہوئی ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ ان کا بیٹا ملی ٹینٹ نہیں بلکہ ایک مزدور تھا، جو اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے وادی کشمیر میں گزشتہ ایک برس سے محنت مزدوری کر رہا تھا۔

ویڈیو دیکھیے

اہل خانہ کو بیٹے کی ہلاکت کی خبر موصول ہوتے ہی علاقہ میں صف ماتم بچھ گیا جبکہ اہل خانہ کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں نے بھی احتجاج کیا۔ عامر ماگرے کی بہن نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے’’ میرا شوہر گھر آیا ہے اور میرا بھائی وادی میں ہی اکیلا رہ رہا تھا، روزانہ اْن سے بات ہوتی تھی لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہمارے بھائی کو ملی ٹینٹ کا لیبل لگا کر قتل کیا گیا‘‘۔

ویڈیو دیکھیے

مزید پڑھی: Srinagar Gunfight: بٹ اور گل کے اہل خانہ کا انصاف اور لاش کا مطالبہ

Srinagar Encounter: جموں و کشمیر کے سیاست دانوں کا شفاف جانچ کا مطالبہ

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں صوبہ کے خطہ چناب اور خطہ پیر پنچال سے سالانہ سینکڑوں بے روز گار نوجوان وادی میں محنت مزدور کیلئے جاتے ہیں تاہم گزشتہ ایک برس قبل شوپیاں ضلع میں انکاونٹر کے دوران راجوری ضلع کے تین نوجوانوں کے قتل کی خبر سامنے آئی تھی جس کو انکائونٹر کے دوران فوج کی جانب سے ملی ٹینٹ قرار دیا گیا تھا لیکن بعد میں تحقیقات میں پتہ چلا تھا کہ تینوں نوجوان غریب اور مزدوری پیشہ سے وابستہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Srinagar Gunfight: جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انکوائری کا مطالبہ کیا

'جامعہ مسجد سرینگر میں نماز جمعہ پر پابندی ایک سوچی سمجھی سازش'

معلوم ہوکہ حیدرپورہ انکاوٗنٹر پر جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مذمت کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ اس کی اعلی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Last Updated : Nov 17, 2021, 7:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.