ETV Bharat / state

Ramban Village Without Road Ronnectivity : رام بن کا فیلتی، گھگوال علاقہ رابطہ سڑک سے محروم

پہاڑی ضلع رام بن کے فیلتی، گھگوال علاقہ میں رابطہ سڑک نہ ہونے کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 6:58 PM IST

رام بن کا فیلتی، گھگوال علاقہ رابطہ سڑک سے محروم

رام بن: جموں و کشمیر میں حکومت کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر ہر سال ہزاروں کروڑ روپے خرچ کیے جاتے ہیں تاہم آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی کئی ایسے علاقے ہیں جو رابطہ سڑک سے محروم ہیں، جس کی ایک مثال پہاڑی ضلع رام بن میں صدر مقام سے محض پانچ کلومیٹر دور فیلتی، گھگوال علاقہ ہے۔ رابطہ سڑک سے محروم ہونے کے باعث فیلتی گھگوال علاقہ کے باشندوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گھگوال علاقے کو سڑک رابطہ سے جوڑے کیلئے، مقامی باشندوں کے مطابق، حکام کی جانب سے کئی بار پروجیکٹس بنائے گئے حتی کہ اس کا بجٹ تک بھی مختص کیا گیا تاہم اس کے بعد بھی سڑک رابطے کی تعمیر نہیں کی گئی جس کی وجہ سے عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ سڑک رابطہ نہ ہونے کے باعث دو ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی کو روزانہ کی بنیاد پر سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: South Kashmir Village without Road Connectivity : سنبراری علاقے میں سڑک کب تعمیر ہوگی؟

مقامی باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’علاقے میں ایمرجنسی پوری آبادی کے لیے کسی قیامت سے کم نہیں۔ کسی بھی حاملہ عورت یا بیمار کو ایمرجنسی کی حالت میں رابطہ سڑک تک کندھوں یا چارپائی پر پہنچانا پڑتا ہے، کیونکہ کچا راستہ ہونے کے سبب گاڑی بستی تک نہیں پہنچ پاتی۔ اور بعض اوقات اسپتال تک پہنچانے سے قبل ہی مریض کی موت واقع ہو جاتی ہے۔‘‘ فیلتی، گھگوال علاقہ کے باشندوں نے حکام سے رابطہ سڑک کی تعمیر کے حوالہ سے فوری اقدامات اٹھائے جانے کی مانگ کی ہے تاکہ لوگوں کی پریشانیوں میں کسی حد تک راحت نصیب ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.