مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں لنک سڑک رابطوں پر ہورہی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں جن میں اوورلوڈ اور چارجنگ سمیت گاڑیوں کی فٹنس پر کم دھیان دینے کی وجہ سے بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے موٹر وہیکلز محکمہ کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں اے آر ٹی او رامبن کی ٹیم کی جانب سے کرول ۔ کمیت سڑک رابطے پر اچانک چیکنگ کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو چالان کیا گیا۔ وہیں چار گاڑیوں کو ضبط بھی کیا گیا۔
اے آر ٹی او رامبن شفقت مجید کے مطابق ضلع رامبن کی کئی سڑکیں خستہ حال و زیر تعمیر ہیں، اس پر نجی گاڑیوں میں اوور لوڈ سواری ہونے سے زیادہ نقصان کا خطرہ رہتا ہے۔ اس لئے موٹر وہیکلز ڈپارٹمنٹ ہر جگہ قوانین کی عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے سخت انتظامات کر رہا ہے تاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔