ETV Bharat / state

رام بن: سڑک حادثے میں کمسن لڑکی ہلاک - میت کو آخری رسومات

پہاڑی ضلع رام بن کے نیرہ - گنوت رابطہ سڑک پر حادثہ میں کمسن لڑکی ہلاک ہو گئی۔

رام بن: سڑک حادثے میں کمسن لڑکی ہلاک
رام بن: سڑک حادثے میں کمسن لڑکی ہلاک
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 7:50 PM IST

ضلع رام بن کے چمبہ علاقے میں سڑک حادثے کے دوان کمسن لڑکی کی موت کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک ایس یو وی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK19-1858 ضلع رام بان کے نیرہ - کنوت رابطہ سڑک پر چمبہ کے مقام پر پیچھے کی جانب (Reverse) جا رہی تھی جس نے ایک مقامی کمسن لڑکی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئی۔

رام بن: سڑک حادثے میں کمسن لڑکی ہلاک

حادثے میں کمسن لڑکی کے فوت ہونے کی خبر کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ مقامی باشندوں کی کثیر تعداد حادثے کے مقام پر جمع ہو گئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے ضلع اسپتال منتقل کیا اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

مزید پڑھیں: ڈوڈہ سڑک حادثہ، نوجوان فوت

حادثے میں فوت ہونے والی کمسن لڑکی کی شناخت چمبہ کی رہنے والی سومن دیوی دختر رنجیت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیںـ: رامسو میں تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج

پولیس نے طبی و قانونی لوازمات کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.