ETV Bharat / state

رام بن: ہیلتھ سینٹر میں بنیادی سہولیات کا فقدان

مقامی لوگوں نے بتایا کی کئی بار مریضوں کو کھڑی ہسپتال سے ایمرجنسی ہسپتال بانہال لے جاتے ہوئے ایمبولینس راستے میں ہی خراب ہوجاتی ہے۔

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 10:59 PM IST

RamBan: Lack of basic facilities in the primary health center
رام بن: پرائمری ہیلتھ سینٹر میں بنیادی سہولیات کا فقدان

جموں و کشمیر ضلع رام بن میں پرائمری ہیلتھ سینٹر کھڑی عدم توجہی کا شکار ہے۔ یہاں ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی کمی کے ساتھ ساتھ ایمبولینس گاڑی کی کمی سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر کھڑی سے ایک درجن سے زائد دیہات کا مرکز ہے اور یہاں پر قائم پرائمری ہیلتھ سینٹر ہر ہسپتال میں ایک خراب ایمبولینس رکھی گئی ہے جو کئی بار مریضوں کو لیکر راستے میں ہی خراب ہوچکی ہے۔

یہاں سابق ممبراسمبلی بانہال کی طرف سے اپنے فنڈز سے دى گئی ایمبولینس اب خستہ حالت میں ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کی کئی بار مریضوں کو کھڑی ہسپتال سے ایمرجنسی ہسپتال بانہال لے جاتے ہوئے ایمبولینس گاڑی راستے میں ہی خراب ہوجاتی ہے۔

بلاک ترقیاتی کونسل چیئرمین کھڑی سجاد احمد نے بتایا کہ وہ دو سال سے پرائمری ہیلتھ سینٹر کھڑی سے جڑے معاملات اور ایمبولینس کی مانگ کو دہرا رہے ہیں لیکن سرکار کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آرہا ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں آبادی مشکلات سے دوچار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.