مرکز کے زیر انتظام جموں و کمشیر کے ضلع رامبن ہسپتال میں تمام اسٹاف طبی و نیم طبی عملہ کی جانب سے پرزور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
در اصل گزشتہ شب ایک مریض کے گھر والوں بدتمیزی اور بد کلامی کا الزام عائد کرتے ہوئے ہسپتال کے ڈاکٹرز و عملہ احتجاج اور ہڑتال شروع کر دی، جس کے بعد ہسپتال کے اندر تمام تر سرگرمیاں وقتی طور پر ٹھپ ہو گئیں۔
اس مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن نے احتجاجی اسٹاف سے بات چیت کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ ہسپتال کے اندر اپنی خدمات کو بحال کریں تاکہ مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس دوران مقامی لیڈر ارون سنگھ راجو نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی جانب سے ہسپتال اسٹاف کی ستائش کرنے کے بجائے انہیں ہراساں کرنا مناسب نہیں۔
انہوں نے ڈی ڈی سی کونسلر رامبن کی طرف سے ڈاکٹر کے ساتھ موبائل فون پر کی گئی بدکلامی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
وہیں، ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن کی جانب سے یقین دہانی ملنے کے بعد ڈاکٹرز اور عملے نے طبی خدمات کو بحال کیا۔ اس دوران دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریض اور ان کے اہل خانہ کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔