جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں 13 فروری یعنی کل ضلع ترقیاتی کونسل کمیٹی کی تشکیل دی جائے گی۔ ضلع بھر میں سیاسی اتھل پتھل کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران ڈی ڈی سی چیئرپرسن و ڈپٹی چیئرپرسن منتخب کئے جائیں گے۔
انتخابات میں نیشنل کانفرنس چھ سیٹوں کے ساتھ اول نمبر پر ہے۔ وہیں آزاد امیدوار تین سیٹوں پر قابض ہیں جبکہ بی جے پی کو تین سیٹ اور کانگریس کے پاس دو سیٹیں ہیں۔
نیشنل کانگریس اور کانگریس اتحاد کر کے پہلے ہی کمیٹی بنانے کا دعویٰ پیش کر چکی ہے جبکہ بی جے پی اور آزاد اتحاد بھی کمیٹی بنانے کا دعویٰ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے 91 تازہ کیسز
ذرائع کے مطابق ضلع رامبن کی سیاسی ہلچل کو مد نظر رکھتے ہوئے کل غیر متوقع نتائج بھی سامنے آسکتے ہیں۔ تاہم کانگریس کی جانب سے اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ڈی ڈی سی ممبران کی خرید و فروخت کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس میں حزب اختلاف کامیاب نہیں۔ اب 13 فروری کو ہی یہ سامنے آئے گا کہ چیئرپرسن کا سہرا کس کے سر پر سجےگا۔