رام بن: ضلع انتظامیہ کی جانب سے ماڈل ہائر اسکنڈری اسکول رام بن میں منشیات مخالف عالمی دن کی نسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی سمیت ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران کے علاوہ مختلف این جی اوز سے وابستہ رضاکاروں، سول سوسائٹی ممبران، طلبہ و اساتذہ، کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ Program in Ramban on International Day Against Drug Abuse
ہائر اسکنڈری کے طلبہ، اساتذہ سمیت دیگر مقررین نے منشیات کے مضر اثرات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ طلبہ کی جانب سے مختلف پروگرامز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد خصوصاً طلبہ کو منشیات سے دور رہنے کے علاوہ منشیات کی لت میں پھنسے افراد کی کاؤنسلنگ کرنے پر بھی زور دیا۔ Program in Ramban on Intl Day Against Drug Abuse
ڈپٹی کمشنر رام بن نے تقریب کے دوران حاضرین سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں اپنی استطاعت کے مطابق کام کرنے کی تلقین کی۔ ضلع صدر مقام سمیت مختلف بلاکس میں بھی اس دن کے حوالے سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ ماڈل ہائر اسکنڈری اسکول رام بن میں منعقدہ تقریب میں سی ای او میونسپل کمیٹی، چیف ایجوکیشن آفیسر، چیف میڈیکل آفیسر سمیت دیگر محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔