رام بن، گول قومی شاہراہ بی کی لمبائی قریب 50 کلومیٹر ہے۔ سڑک بلاک صدر مقام گول میں خستہ حال ہے۔ بارش میں کیچڑ اور گندہ پانی سڑکوں پر پھیل جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کٹرہ، بانہال ریلوے کا تعمیراتی کام جاری ہے اور ایک ریلوے اسٹیشن بھی سنگلدان میں بننے والا ہے۔
تعمیری کمپنیاں افکان، ارکان، گیمون، پٹیل، اس ریلوے ٹریک پر کام کرتی ہیں اور ان ریلوے کمپنیوں کی سینکڑوں گاڑیاں دن بھر یہاں کی سڑکوں پر دوڑتی رہتی ہیں لیکن سڑکوں کی حالت نہایت ہی ابتر ہے۔
سنگلدان کی مین بازار کی سڑک جو گریف کے سپرد ہے اور پورے بازار میں، اس کی حالت ابتر ہے اور ملحقہ سڑکوں کی حالت بھی کافی ناگفتہ بہ ہے۔ اس سلسلے میں کئی مرتبہ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مرمت کی گزارش کی لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔