ETV Bharat / state

چٹانیں کھسکنے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں

جموں-سرینگر قومی شاہ راہ پر مٹی کے تودے اور چٹانیں گر آنے سے وادی کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والا واحد راستہ بند ہو گیا ہے۔

چٹانیں کھسکنے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں
چٹانیں کھسکنے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 5:22 PM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے بند ہو گئی ہے۔ ٹریفک زرائع کے مطابق رامبن ضلع میں مسلسل بارش کی وجہ سے آج صبح رامبن اور بانہال سیکٹر کے ترشول موڑ، ڈیگڈول اور خونینالہ کے مقام پر بھاری چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آنے سے شاہراہ پر آمد و رفت بند ہو گئی ہے۔

چٹانیں کھسکنے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں

قومی شاہ راہ پر مٹی کے تودے اور چٹانیں گرنے سے وادی کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والا واحد راستہ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ بند ہو گیا ہے۔ کئی مقامات پر مسلسل چٹانیں گرنے اور پہاڑ کھسکنے کے واقعات رونما ہوئے۔ شاہراہ کے دونو اطراف ہزاروں مال بدرار و مسافر بردار گاڑیاں صبح سات بجے سے درماندہ ہو کر رہ گی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی سی رامبن نے بانہال- قاضی گنڈ ٹنل کے کام کاج کا جائزہ لیا

شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ جس کے لئے ہائوے انتظامیہ کی جانب سے عملہ اور مشینریوں کو کام پر لگایا گیا ہے۔ تاہم مسلسل بارش اور پہاڑ کھسکنے کے واقعات سے رکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں۔

تعمیری کمپنی کے اینجینیئرروں نے بتایا کہ شاہراہ کو بحال کرنے میں قریب چار گھنٹے درکار ہیں۔ شاہراہ کو آمد و رفت کے لئے بحال کر کے درماندہ گاڑیوں کو اپنے منزل کی طرف روانہ کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.