ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں فوج اور انتظامیہ نے مشترکہ طور علاقے کے دور دراز علاقوں میں آباد گجر، بکروال آبادی کے لیے کووڈ مخالف ویکسین کا آغاز کیا۔
ویکسینیشن کے علاوہ ماہرین نے عوام کو احتیاطی تدابیر خصوصا ماسک پہننے اور سماجی دوری برقرار رکھنے پر زور دیا۔
منتظمین کے مطابق شہروں اور قصبہ جات کے علاوہ دور دراز علاقوں میں بھی کورونا مخالف ویکسین کا عمل مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔