رامبن: جمعرات کے روز رامبن ضلع کے سیری علاقہ میں ایک سڑک حادثے میں پانچ غیر مقامی افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ سیری رامبن ایک سڑک حادثہ میں این آئی آئی ٹی سرینگر کے طالب علم زخمی ہوگئے ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ طلبہ امتحان ختم ہونے کے بعد گھر چھٹی کے لیے جار رہے تھے۔سیول کیو آر ٹی اور پولیس نے زخمیوں کو ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
زخمیوں کی شناخت 19 سالہ ساحل ولد جگدیش پنچن ساکن بھدرگرہ ہریانہ، 20 سالہ ونیتا کمار ولد سریندر کمار ساکن ٹوٹٹے ہریانہ، 18 سالہ شیو دت ولد سباش چندر ساکن ستواری جموں، 19 سالہ شیواے پانڈے ولد سدیش چند پانڈے ساکن بالا سیور چھتیس گڑھ اور 18 سالہ سونو یادو ولد نریندر ساکن ڈیرولی ہریانہ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں دوسرے ایک واقعہ میں ایک حاملہ خاتون شدید زخمی ہوئی ہے ۔زخمی خاتون کو ضلع ہسپتال رامبن میں داخل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پہاڑی ضلع رامبن کے سب ڈویژن رامسو علاقے میں آج صبح ایک حاملہ خاتون پہاڑی سے پیر پھسلنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئی ہیں ۔ حادثہ کی خبر سنتے ہی اہل خامہ اور مقامی لوگوں نے زخمی خاتون کو رامسو ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا ہے۔زخمی کی شناخت 28 سالہ منصورہ بیگم زوجہ ارشاد احمد ساکن سربگنی رامسو کے طور کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں: Accident In Udhampur ادھمپور میں بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی
پی ایچ سی رامسو کی ڈاکٹر رقعیہ نے بتایا کہ خاتون مریضہ کی حالت تشویشناک ہے اور اس کے سر اور کمر کی ہڈی پر چوٹیں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کے پیٹ میں شدید درد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریض کو جی ایم سی اننت ناگ ریفرکرنا تھا ، لیکن شاہراہ پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے زخمی حاملہ خاتون کو مزید علاج کے لیے اب ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا ہے۔۔
واضع رہے ضلع رامبن کی واحد پنچایت سربگنی ہے جو کہ قومی شاہراہ کے نزدیک ہے، تاہم ابھی تک اسی رابط سڑک سے نہیں جوڑاہ گیا جس کی وجہ آج تک کئی لوگ پہاڑی سے گر کر ہلاک ہوتے ہے۔ لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے رابط سڑک تعمیر کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ اس قسم کے حادثات رونما نہ ہو۔