سینئر کانگریس لیڈر و سابقہ وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر غلام نبی آزاد نے رامبن میں عوامی جلسے میں شرکت Ghulam Nabi Azad Addressed Party Workers کی۔ ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کانگریس پارٹی ورکران اور عہدیداران نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
غلام نبی آزاد کے ہمراہ جموں و کشمیر کے کئی سینئر لیڈران اس جلسے میں شامل ہوئے اور عوام سے خطاب بھی کیا۔ ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے ڈاک بنگلہ Tourist Dak Bunglow Ramban میں عوام غلام نبی آزاد کے خیالات سننے کیلئے جمع ہوئے تھی۔
غلام نبی آزاد سے قبل سابقہ اعلان اسمبلی رامبن اشوک کمار و بانہال وقار رسول وانی سابقہ ضلع صدر کانگریس کمیٹی آرون سنگھ راجو نے اپنے خطاب میں کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کا اعادہ کیا۔
وہیں غلام نبی آزاد نے اپنے خطاب میں مرکزی حکومت کی مہنگائی اور روشنی ایکٹ کے تحت لوگوں کو ملی زمینوں کی واپسی پر سخت تنقید کی۔
انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو غریب اور لاچار بنانے کیلئے مرکزی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی وہیں بڑھتی مہنگائی پر بھی انہوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : Ghulam Nabi Azad Rally: غلام نبی کا راجوری میں عوامی جلسہ سے خطاب
جموں وکشمیر میں گزشتہ چار سال سے عوام کی منتخب ہوئی حکومت نہ ہونے پر بھی انہوں نے تشویش کا اظہار کیا اور مرکزی حکومت سے چھ ماہ کے اندر حدبندی کی رپورٹ عوام میں لانے کے ساتھ ریاستی درجے کی بحالی اور انتخابات کرنے کی پرزور اپیل کی۔