سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راجوری فائرنگ واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے متاثرین کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپیے ایکس گریشیا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’راجوری کا واقعہ افسوس ناک ہے، میں پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں‘۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا، 'گرچہ ایک زندگی کی قیمت مالی لحاظ سے مقرر نہیں کی جا سکتی ہے پھر بھی میں متاثرین کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپیے بطور ایکس گریشیا ریلیف دینے کا اعلان کرتا ہوں۔'
یاد رہے کہ راجوری میں جمعہ کی صبح ایک فوجی کیمپ کے باہر دو مقامی لوگوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں پائی گئیں جس کے بعد علاقے میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ فوج نے اس ضمن میں ٹویٹ کرکے کہا تھا: 'راجوری میں ملٹری ہسپتال کے نزدیک جمعے کی صبح نامعلوم جنگجوؤں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔' ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوگی۔
Rajouri Civilians Killing راجوری میں دو شہریوں کی ہلاکت کے بعد احتجاج
یو این آئی