جموں و کشمیر کھادی بورڈ کی وائس چیئرپرسن محترمہ حنا شفیع بٹ نے میلہ کا افتتاح کیا اور اس پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی بھی رہیں۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجیش کمار شون بھی موجود رہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے محکمہ کھادی ولیج انڈسٹری کے افسران اس نمائشی میلے کو کامیاب بنانے میں مصروف تھے۔ اس دوران مختلف علاقہ جات سے پنچوں و سرپنچوں کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ پڑھے لکھے بےروزگار نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: راجوری: 98 سالہ خاتون نے کورونا کو شکست دی
یہاں مختلف محکمہ کے افسران و ملازمین بھی شریک رہے۔ وائس چیئرپرسن کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز جموں و کشمیر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ محکمہ کی طرف سے بیشتر اسیکیمں چلائی جا رہی ہیں تاکہ ہر گاؤں کا پڑھا لکھا بے روزگار نوجوان اپنے ہی علاقہ میں روزگار کما سکے۔