ETV Bharat / state

CASO in Rajouri راجوری میں دو ہفتوں میں سو سرچ آپریشن

ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں دوہفتوں کے دوران 100 سرچ آپریشن چلائے گئے۔ اس دوران خطہ پیرپنچال کے ساتھ ساتھ راجوری کے بیشرعلاقوں میں سیکورٹی کے انتظامات بھی سخت رہے۔ Hundred CASO in Rajouri Within Two Weeks

راجوری میں دوہفتوں میں سو سرچ آپریشن
راجوری میں دوہفتوں میں سو سرچ آپریشن
author img

By

Published : Jan 15, 2023, 7:56 AM IST

راجوری: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں سنہ 2023 کے پہلے ہی دن عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک بڑا حملہ کیا گیا۔ یکم جنوری کو دیر شام راجوری کے ڈانگری گاؤں میں لوگوں کے گھروں میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کی گئی جس میں چار افراد کی موقعے پر ہی موت ہوگئی تھی اور دس کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔ 2 جنوری کو صبع یہاں ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک چار سالہ بچہ اور سولہ سالہ لڑکی کی موت ہوئی تھی اور آٹھ دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔ تاہم، ان زخمیوں میں سے ایک نوجوان کی کچھ دنوں بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں موت ہوگئی تھی۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کل سات تک پہنچ گئی۔ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے میڈیکل کالج راجوری، میڈیکل کالج جموں میں میں داخل کرایا گیا۔ ان زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے جسے دیکھتے ہوئے پی جی آئی چندی گڑھ منتقل کردیا گیا ہے اس حادثے کے بعد خطہ پیرپنچال میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے سی آرپی ایف کی مزید 16 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے اور علاقہ میں ولیج ڈیفنس کمیٹی (وی ڈی سی) کے مبمران کی تعداد میں اضافہ کیا گیا اور ساتھ میں ان لوگوں کو اسلحہ بارود دیکر دشمنوں سے لڑنےکی تربیت دی گئی ہے کہ کس طرح سے دشمتوں کا سامنا کیا جائے۔

وہیں ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں دوہفتوں کے دوران سوسرچ آپریشن چلائے گئے ہیں۔ خطہ پیرپنچال کے ساتھ ساتھ راجوری کےبیشر علاقوں میں سخت سیکورٹی انتظامات بھی کیے گئے لیکن مختلف علاقوں میں مشکوک نقل وحرکت کو دیکھتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کیے گئے۔ لوگوں کو سکیورٹی کے حوالے سے تحفظ دینےکو یقینی بنانے کے لیے بھارتی آرمی پولیس وسی آرپی ایف بڑے پیمانے پر تعینات ہے جو ہر وقت لوگوں کے تحفظ کے لیے ہر طریقے سے اپنا کام انجام دے رہی ہے۔ پولیس کے اعلی افسر کے مطابق دو ہفتوں کےدوران 100 سرچ آپریشن چلائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : Weapons Provided to VDC Members راجوری میں وی ڈی سی ممبران کو جدید اسلحہ فراہم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.