اس موقع پر تمام افسران نے بتایا کہ کس علاقہ میں کون سے کام جاری ہیں اور کتنے وقت تک پورا ہو جائےگا۔ تمام افسران نے اپنے اپنے محکمہ جات کی اسکیمز کے مطلق لوگوں کو آگاہ Public Darbar In Rajouri کیا اور کہاکہ اگر علاقہ میں کسی شخص کو کسی بھی ملازم سے شکایات ہے تو وہ ضلع افسران کے پاس اپنی شکایت لے کر آ سکتے ہیں۔
وہیں ڈی ڈی سی ممبر عبدالقیوم میر، چیئرمین مونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد و دیگر عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر راجوری کا خبر مقدم کیا۔ وہیں چیئرمین مونسپل کمیٹی و ڈی ڈی سی ممبر نے ڈپٹی کمشنر راجوری کو عوامی مسائل Issues In Rajouri سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Baramulla DDC Chairperson holds Public Darbar: ڈی ڈی سی چیئرپرسن بارہمولہ نے عوامی دربار منعقد کیا
وہیں احتتامی خطاب کے دوران ڈپٹی کمشنر راحوری ویکاس کندل نے لوگوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھے اتنا پیار دیا، جس کے لئے میں آپ تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کروںگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آپ لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ یہاں کے مسائل Issues In Rajouri کو جلد حل کیا جا سکے۔