ریاست راجستھان کے ضلع بھیواڑی میں ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
جمعرات کے روز تجارا پولیس اسٹیشن میں متاثرہ خاتون کی جانب سے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
تجارا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کوشل سنگھ نے بتایا کہ 'شیخ پور پولیس اسٹیشن کے تحت واقع ایک گاؤں کی رہائشی 45 سالہ شادی شدہ خاتون 14 ستمبر کو اپنے بھتیجے کے ساتھ ہریانہ سے موٹرسائیکل سے گھر واپس جارہی تھی۔'
انہوں نے بتایا کہ 'ہریانہ سے واپسی کے دوران تِجارہ پولیس اسٹیشن کے تحت واقع ایک گاؤں کی پہاڑیوں کے قریب 5-6 نوجوانوں نے متاثرہ خاتون کو روک لیا اور اس کے بھتیجے پر حملہ کر دیا۔'
اس دوران ایک نوجوان نے شادی شدہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس کے بعد دوسرے نوجوانوں نے متاثرہ کے ساتھ بھتیجے کو زیادتی کرنے پر مجبور کیا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ اس کے بعد ہریانہ میں یہ ویڈیو وائرل کر دی گئی۔
وہیں متاثرہ خاتون نے گھر پہنچ کر اپنے شوہر کو اس بارے میں بتایا۔ اس کے بعد تجارا تھانے میں 6 ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: راجستھان میں کورونا سے ایس ایچ او کی موت
ڈی ایس پی کوشل سنگھ نے بتایا کہ 'اس معاملے میں پولیس نے ویڈیو بنانے والے 2 ملزمان سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔'
وہیں پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔