ETV Bharat / state

Urs of Khwaja Gharib Nawaz: خواجہ غریب نوازؒ کا 810ویں عرس کی آخری محفل کے بعد 'جنتی' دروازہ بند - اجمیر کی خبر

حضرت خواجہ غریب نوازؒ Khwaja Gharib Nawaz رحمۃ اللہ علیہ کے 810ویں عرس کی چھٹی شریف منائی گئی۔

خواجہ غریب نوازؒ کا 810 ویں عرس کی آخری محفل کے بعد 'جنتی' دروازہ بند

author img

By

Published : Feb 8, 2022, 6:26 PM IST

ریاست راجستھان کے اجمیر میں سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے 810ویں عرس 810th Urs of Khwaja Gharib Nawaz کی چھٹی شریف منائی گئی۔ گزشتہ 6 روز سے ملک بھر سے زائرین بڑی تعداد میں خواجہ صاحب کے عرس پر پہنچے۔ رجب کا چاند نظر آنے کے بعد دہلی اور مہرولی سے اجمیر پہنچنے والے قلندروں نے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں داگول کی رسم پیش کی۔

خواجہ غریب نوازؒ کا 810 ویں عرس کی آخری محفل کے بعد 'جنتی' دروازہ بند

آج 6 رجب ہونے کے باعث محفل خانہ میں 6 روز سے جاری شاہی محفل بھی اختتام کو پہنچی اور محفل کے بعد درگاہ دیوان سید زین العابدین علی خان جنتی دروازہ سے مزار شریف میں داخل ہوئے۔ اس کے بعد جنتی گیٹ بھی بند کر دیا گیا۔
انجمن کی طرف سے درگاہ کے خادموں نے چادر بھی پیش کی۔ دوپہر ایک بجے عرس کی رسم ادا ہوئی اور عقیدت مندوں نے ایک دوسرے کو عرس کی مبارکباد پیش کی۔

کل کی رسومات کے درمیان درگاہ احاطے کی چھت اور اس کے اردگرد کے مکانات پر عقیدت مندوں بھرے نظر آئے، نم آنکھوں کے ساتھ عاشق غریب نوازؒ اپنے خاندان کی بھلائی اور ترقی کی دعائیں کرتے نظر آئے۔ محفل خانہ میں عرس کی آخری تقریب ادا کرنے کے بعد درگاہ دیوان سید زین العابدین علی خان جنتی دروازے سے مزار مبارک میں داخل ہوئے اور 6 روز سے کھلا جنتی دروازہ بھی بند کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.