جودھ پور میں مثبت پایا جانے والا یہ مریض حال ہی میں ایران سے جودھ پور پہنچا تھا۔
میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے اے سی ایس روہت سنگھ نے بتایا کہ '25 مارچ کو کچھ لوگوں کو ایران سے جودھ پور لایا گیا تھا جہاں انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور اس دوران تمام لوگوں کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔
آج لداخ شہر کا رہنے والا ایک 41 سالہ شخص مثبت پایا گیا ہے۔ مثبت پائے جانے کے بعد مریض کو ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ ابھی تک ریاست میں مجموعی طور پر 60 مثبت مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔
بھلواڑہ سے 60، جھنجووں سے 7، جے پور سے 10، پالی سے 1، پرتاپ گڑھ سے 2، سیکر سے 1، جودھ پور سے 7، ڈنگر پور سے 2، چورو سے 1، اجمیر سے4 اور کل ریاست سے اب تک 4450 افراد کے نمونے بھیجے گئے ہیں، ان میں سے 3911 نمونے منفی، 60 نمونے مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 479 نمونے کی رپورٹیں آنا ابھی باقی ہے۔