ملک بھر سے اجمیر پہنچے زائرین کے لئے درگاہ کے خادموں اور مقامی لوگوں نے سحری اور افطاری کا اہتمام کیا۔
بڑے پیر صاحب کی پہاڑی سے سحری اور افطاری کے وقت روزہ داروں کو آگاہ کرنے کے لیے توپ کی گرج کا استعمال کیا گیا۔
عقیدت مندوں نے درگاہ شریف میں سحر و افطار کیا اور اللہ کی عبادت کی۔
بالخصوص رمضان کی عبادت میں ہر کوئی اب کورونا وبا کے خاتمے کی دعا مانگ رہا ہے۔ اجمیر میں بھی بچوں نے اپنے رب کی بارگاہ میں کورونا وبا سے محفوظ رہنے اور اس کے خاتمے کی دعا مانگی۔
غور طلب ہے کہ کورونا وبا کے سبب راجستھان میں شام 6 بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو نافذ کیا جا چکا ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں کو کچھ دشواریوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔